The Invention of the Computer The computer has become Life
معلوماتی دُنیا
how the computer has changed the lives of students essay
اور کیوں نہ ہو
یہ ہمارے اتنے کام بھی آتا ہے
لیکن!
کیا آپ جانتے ہیں کمپیوٹر کس نے ایجاد کیا؟
اس کی ایجاد کے پیچھے بہت ہی دلچسپ اور طویل کہانی چھپی ہے
لیکن ہم اپنے دوستوں کو اس ایجاد کا خلاصہ بتاتے ہیں
ایک بات ذہن نشین رہے کہ کسی بھی ایک اختراع یا ڈیوائس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کمپیوٹر کی پہلی شکل تھی
اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کمپیوٹر کی تعریف تاریخ کے ساتھ ساتھ کچھ تبدیل ہوتی رہی ہے
اور اسی وجہ سے ناممکن ہے کہ کسی ایک کمپیوٹر کو پہلا کمپیوٹر کہا جاسکے
مثلا اختراعات جن کو کبھی کمپیوٹر تسلیم کیا جاتا تھا
آج وہ کمپیوٹر تسلیم نہیں کی جاتیں
اس لئے میری بتائی ہوئی تاریخ میں اور آپ نے جو پڑھا ہو اس میں کچھ فرق ہو سکتا ہے
Use Of Computer Word
لفظ ’کمپیوٹر‘ کا استعمال
کہا جاتا ہے کہ پہلی بار لفظ ’کمپیوٹر‘ 1613ء میں ایک ایسے فرد کے بارے میں استعمال کیا گیا جس کی کیلکولیشن کی رفتار بہت تیز تھی
Mechanical Computer
مکینیکل کمپیوٹر
چارلز بابیج نے 1822ء میں ایک ایسی مشین بنائی جو بہت مشکل کیلولیشن بہت آسانی اور تیزی سے کر سکتی تھی
چارلز کو اپنی اس مشین کی تیاری میں” ایڈا لووی لیس” نے بھی بہت مدد دی
کہا جاتا ہے کہ ایڈا اپنے وقت کی پہلی پروگرامر بھی سمجھی جاتی ہے
لیکن پیسے کی کمی کی وجہ سے چارلز اپنی مشین کو مکمل نہ کرسکا
لیکن 1837ء میں اس نے Analytical Engine کا آئیڈیا دے دیا تھا
جس میں Arithmetic Logic Unit اور دیگر موجودہ دور کے کمپیوٹر کا آئیڈیا موجود تھا
چارلز اپنی زندگی میں اسے نہ دیکھ سکا لیکن اس کے بیٹے ہینری نے 1910ءمیں اس کا کچھ حصہ مکمل کیا
First Program able Computer
پہلا پروگرام ایبل کمپیوٹر
جرمنی کی کے کونارڈ زوسے نامی ایک شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ
اس نے دنیا کا پہلا پروگرام ایبل کمپیوٹر 1936ء میں بنایا اور اس کمپیوٹر کا نام Z1 رکھا گیا
Idea Of Modern Computer
ماڈرن کمپیوٹر کا آئیڈیا
جو کمپیوٹر ہم آج استعمال کرتے ہیں
اس کا بنیادی ڈھانچہ ایلن ٹیورنگ نے 1936ء میں ٹیورنگ مشین نامی کمپیوٹر سے دیا
یہ مشین کاغذ پر وہ تمام ہدایات پرنٹ کرسکتی تھی جو اسے دی جارہی تھیں
اس آئیڈیا کے بغیر ہم آج کا کمپیوٹر استعمال نہیں کرسکتے تھے
First Computer Company
پہلی کمپیوٹر کمپنی
دنیا کی پہلی کمپیوٹر کمپنی Electronic Controls Company جو کہ 1949ء میں J. Presper Eckert اور John Mauchly نے قائم کی
Ram Able First Computer
ریم والا پہلا کمپیوٹر
ایم آئی ٹی نے مارچ 1955ء میں دنیا کا پہلا کمپیوٹر Whirlwind machine نامی متعارف کروایا
جس میں RAM کاآئیڈیا دیا گیا تھا
PC First Of World
دنیا کا پہلا PC
1975ء میں ایڈ روبرٹس نامی سائنسدان نے Personal computer کا لفظ دے کر Altair 8800 نامی کمپیوٹر متعارف کروایا
اور اس وقت اس کی قیمت 750ڈالر (75ہزارروپے) تھی
جو کہ آج کے حساب سے کم از کم پانچ لاکھ روپے بنتی ہے
اس میں مختلف طرح کی روشنیوں اور لائیٹس کا استعمال کیا گیا تھا