Author: admin

  • How do you Celebrate Independence day in Pakistan

    How do you Celebrate Independence day in Pakistan

    How do you Celebrate Independence day in Pakistan

    Let us remember the importance and blessing of 14th August . This day secures a special place in heart of every Pakistani…
    On this day, we got Pakistan as a gift and as a reward of decades of struggles and untold miseries suffered by our forefathers. 
     The efforts of Quaid ,  The Struggle of Iqbal , The Preaching of Sir Syed and the efforts of thousands of Muslims can never be ignored.
    On this Independence day, let us rethink our plans, actions and results. We must not compromise our integrity… 
    YHP aims to celebrate this whole Month of Independence by video message compaign, so send us your videos. We will upload them on our social media pages.
    May God bless our Holy Land, Pakistan! 
     Happy Independence Day…!!! 
    Regards: 
    Team Bahawalpur,
    Youth Hub Pakistan.
    How do you Celebrate Independence day in Pakistan

    How do you Celebrate Independence day in Pakistan   

    سبز جھنڈیاں یا سبز درخت 


    ضروری نہیں ہے کہ ہر کام حکومت کرئے۔ دنیا میں آج تک جس ملک نے بھی ترقی کی ہے وہاں کی حکومت سے زیادہ اس ملک کی عوام کا کردار رہا ہے۔ حکومت کی ڈیوٹی ہوتی ہے ہمارے حقوق پورے کرئے۔ لیکن حکومت کی طرف سے کچھ ہمارے اوپر حقوق ہیں۔ ہمارے اوپر لازم ہے کہ ہم بھی ایک قوم ہو کر حکومت وقت کے ساتھ فلاحی وملکی  مفاد میں کام کریں۔چودہ اگست کی خوشی سب پاکستانیوں کو ہے اور ہونی بھی چاہئے۔ کیونکہ یہ ہمارا ملک ہے۔  جب بھی چودہ اگست آتی ہے تو اس وقت ہر طرف ترانوں کی گونج، سبز ہی سبز رنگ ہر گھر کے اوپر نظر آ رہا ہو تا ہے۔ گلیوں میں بازاروں میں ہر طرف  ایک ہی روح ایک ہی آواز پاکستان ذندہ باد پاکستان پائندہ باد
    جیسے ہی پندرہ آگست کا دن آتا ہے وہی جھنڈے وہی جھنڈیاں سٹیکرز یہ سب کچھ زمین پر موجود ملتا ہے۔ یہ کتنے افسوس کی بات ہے۔ ہمارا پرچم زمین پر پڑا ہو۔ لیکن اگر اس کے برعکس ہم ساری قوم اس ملک میں درخت لگائے، شجر کاری مہم شروع کرئے اور وہ بھی یکم اگست سے اور صرف اور صرف چودہ اگست تک تو اور ہر پاکستانی صرف ایک ہی درخت لگائے روزانا کی بنیاد پر تو ہم کیوں نہیں کم کر سکتے اس ملک کے اندر گرمی کی شدت کو۔ اور اس سے ملک میں خوبصورتی اور ہریالی ہی ہریالی ہو گی اور اس درخت سے جو کوئی بھی فائد أوٹھاے گا تو اس ثواب الگ  ملے گا۔ کل جو واقع پیش آیا ہے اس میں نقصان کس کا ہے۔؟ اور کس کو فائد ہوا ہے۔؟ ان درختوں پر جو پیسے لگے ہوئے تھے وہ کس کے تھے۔؟ کیا کبھی سوچا ہے کہ وہ ہمارے پیسے ہیں۔ ہمارے ٹیکس ہیں۔ کل کے واقعے سے ان شدت پسند تنظیموں کو فائد ہوا ہے جو ہمارے ملک دشمن ہیں وہ ہمیں ایک قوم نہیں دیکھ سکتے۔ یہ لاشعوری اور کم عقلی ہے۔ چودہ اگست ایک بہت بڑا پلٹ فارم ہے ہمارے لیے کہ ہم خود کو ایک قوم ثابت  کرئے اور اس کار خیر کے کام میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔اور والے وقت میں اپنی نسلوں کے لیے ایدھن پیدا کریں  

  • Apply Method For Lecturer Post Through PPSC

    Apply Method For Lecturer Post Through PPSC

    Apply Method For Lecturer Post Through PPSC
    “لیکچرار کیلئے PPSC کا طریقہ کار”

    لیکچرار کی پوسٹ کیلئے اپلائی کرنے کیلئے ماسٹرز  ڈگری میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن کی ضرورت ہوتی ہے۔ پی۔پی۔ایس۔سی کے ذریعے لیکچرار کی بھرتی کیلئے امیدوار کو تین طریقوں سے پرکھا جاتا ہے اور آخر میں تینوں کے مجموعے کی بنیاد پر ریکمینڈ کیا جاتا ہے۔ وہ طریقے درج ذیل ہیں۔
    1۔ اکیڈیمک مارکس میکسیمم 40 ہوتے ہیں جن میں
    میٹرک کے 5 مارکس
    ایف۔اے/ایف۔ایس۔سی کے 7 مارکس
    بی۔اے/بی۔ایس۔سی کے 11 مارکس
    ایم۔اے/ایم۔ایس۔سی کے 17 مارکس
    اگر آپ کا بی۔اے/بی۔ایس۔سی آنرز ہو تو بیچلر اور ماسٹر ڈگری کے مارکس اکٹھے کر دیئے جاتے ہیں جو 28 بنتے ہیں۔
    دونوں صورتوں میں ٹوٹل مارکس 40 ہی ہوتے ہیں۔ یہ مارکس آپ کو آپکی حاصل کردہ پرسینٹیج کی بنیاد پہ دئیے جاتے ہیں۔ عام طور پہ امیدوار 30 سے 36 کے درمیان نمبر حاصل کرتے ہیں۔
    100 نمبر کا ٹیسٹ ہوتا ہے جس کو بعد میں ہاف کر لیا جاتا یعنی 100 کی بجائے 50 نمبر میں سے حاصل کردہ نمبر کاونٹ کیے جاتے مثال کے طور پہ آپ نے ٹیسٹ کے 100 میں سے 60 نمبر حاصل کیے ہیں تو آپ کے 50 میں سے 30 نمبر کاونٹ ہوں گے۔
    انٹرویو 100 نمبر کا ہوتا ہے۔ جس میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ چار لوگ بیٹھے ہوتے ہیں جن میں ایک ppsc کا نمائندہ، 2 متعلقہ مضمون کے لوگ اور ایک ماہر نفسیات بیٹھا ہوتا۔ ماہر نفسیات بعض اوقات نہیں ہوتا۔
    پی۔پی۔ایس۔سی کا نمائندہ آپ سے ذاتی نوعیت کے سوال پوچھتا۔ اس کا پہلا سوال ہوتا Introduce Yourself  جس میں آپ نے اپنا نام، علاقہ، تعلیم اور تعلیمی ادارے وغیرہ بتانے ہوتے۔ آپ کو کم از کم 2 منٹ اپنے بارے بولنا آتا ہو۔ وہ آپ کے تعارف سے کوئی اور سوال بھی نکال سکتا۔  آپ کے مضمون سے متعلقہ دونوں لوگ آپ سے کم از کم تین تین سوال پوچھتے۔ ماہر نفسیات آپ سے جنرل نالج یا ذاتی نوعیت کے سوال پوچھتا۔ آپ کے ضلع کی ہسٹری اور مشہور اشیاء یا جگہوں بارے بھی پوچھا جا سکتا۔ انٹرویو 5 منٹ سے لے کر 30 منٹ تک لمبا ہوسکتا۔
    10 نمبر امیدوار اس صورت میں کلیم کر سکتا اگر  اس کے والد یا والدہ میں سے کوئی ایک سول سروس میں تھا اور دوران سروس اس کا انتقال ہو گیا ہو۔ یہ 10 نمبر تمام بہن بھائیوں میں سے کسی ایک کو مل سکتے۔
    اس طرح اکیڈمک مارکس 40 + ٹیسٹ مارکس 50 + انٹرویو مارکس 100 + کلیمنڈ مارکس 10 تو کل 200 نمبر بنتے جن میں سے میرٹ کی بنیاد پر امیدوار کی سلیکشن ہوتی۔  اگر میں کہوں کہ کسی قسم کی سفارش یا سیاسی وابستگی کا اس سلیکشن میں کوئی رول نہیں ہوتا تو غلط نہیں ہوگا ہاں البتہ اگر بائی چانس انٹرویو کے پینل میں آپ کی اپنی یونیورسٹی کا کوئی پروفیسر بیٹھا ہو اور وہ تھوڑی بہت فیور کر دے تو الگ بات ہے۔ لیکن اگر آپ کو پتا بھی ہو کہ میرا استاد انٹرویو  لینے آ رہا تو ضروری  نہیں کہ وہی آپ کا انٹرویو لے کیونکہ ایک دن میں چار پانچ علیحدہ علیحدہ پینل انٹرویو لے رہےہوتے۔ جن میں سے آپ کسی بھی پینل کے سپرد کیے جا سکتے۔
    اعلی تعلیم جس میں ایم۔فل کے 2 مارکس اور پی۔ایچ۔ڈی کے 3 مارکس ہوتے ہیں لیکن یہ ہر پوسٹ میں نہیں دئیے  جاتے ۔ پوسٹ کی انسٹرکشن میں لکھا ہوتا کہ یہ نمبر آپکو دئیے جائیں گے یا نہیں۔…
    دعا گو:
    محمد عابد محمود
  • IUB Offers Batch-3 For Online IUB Special NAT Test

    IUB Offers Batch-3 For Online IUB Special NAT Test

    IUB Offers Batch-3 For Online IUB Special NAT Test

    The Islamia Univerisity of Bahawalpur – Pakistan offers Admission in Fall-2020. Last Date For Online apply in Department is August 20-2020 it’s extended From August 10-2020. Most of the department’s NAT is Mandatory. After the successful completion of Batch-1 and Batch-2 Of Online IUB Special NAT Test for Admission.
    Then IUB Offers Batch-3 for IUB special NAT Test for online Test. Last Date For Online Apply is August 13-2020. And Held will be soon before August 20-2020.
    Remaining Students can appear in the BATCH-3 of Online NAT Test. Iub special nat test fall 2020 Iub special nat test 2020 Iub nat test schedule 2020Iiub nat special test 2020 result Iub nat departmental test Iub nat past papers Iub special nat 2020 Iub admission 2020.

    IUB Offers Batch-3 For Online IUB Special NAT Test

    IUB Offers Batch-3 For Online IUB Special NAT Test

    Iub special nat test fall 2020.Iub special nat test 2020 Iub nat test schedule 2020Iiub nat special test 2020 result Iub nat departmental test Iub nat past papers Iub special nat 2020 Iub admission 2020. iub nat past papers iub gat test date 2020 iub nat special test fall 2020 nat apply iub admission form 2020 e portal iub iub nat test paper 2019 iub nat result nat test schedule 2020 iub notice 2020 iub ehsas scholarship 2020 iub bsc admission last date 2020 nts test schedule 2020 iub nts roll no slip 2020 gat test schedule 2020 iub iub special nat test past papers iub e portal login nts schedule 2020 iub bscs syllabus nts nat past papers nat iim book pdf nat nts result nts is valid for how long nat test past papers ma political science past papers iub iub m phil merit list 2020 ma islamiat syllabus iub 2020 iub nat past papers iub gat test date 2020 iub nat special test fall 2020 nat apply iub admission form 2020 e portal iub iub nat test paper 2020 iub nat result nat test schedule 2020 iub notice 2020 iub ehsas scholarship 2020 iub bsc admission last date 2020 nts test schedule 2020 iub nts roll no slip 2020 gat test schedule 2020 iub iub special nat test past papers iub e portal login nts schedule 2020 iub bscs syllabus nts nat past papers nat iim book pdf nat nts result nts is valid for how long nat test past papers ma political science past papers iub iub m phil merit list 2020 ma islamiat syllabus iub 2020.

  • 14th August Independence Day Of Pakistani Peoples

    14th August Independence Day Of Pakistani Peoples

    14th August Independence Day Of Pakistani Peoples 

    بچپن کا اگست
    یہ بات ابھی چند سال پرانی ہے مگر ایسا لگتا ہے جیسے صدیاں بیت گئی ہوں. اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی کمر کس لی جاتی تھی گھر کے سارے بچے اپنی جیب خرچی جوڑنا شروع کر دیتے تھے تاکہ چودہ اگست کو سب سے زیادہ جھنڈیاں انکے گھر لگی ہوں. اور دلہن کی طرح سجا گھر ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا رہے. مقابلہ سخت اور وقت کم ہوتا تھا. تیرہ اگست کی شام جھنڈا جھنڈیاں گوند اور لیوی جو خود پکائی جاتی یا بنوائی جاتی کسی جنگی سازوسامان کی طرح مورچوں تک پہنچا دی جاتی تھی. سارے بہن بھائی کزنز شام ہوتے ہی گھروں کی چھتوں پہ ڈیک اور بیفلیں لگانا شروع کر دیتے تھے. اور ساری رات ان پہ چلنے والے ملی نغمے خون کو گرماتے اور بچے بڑے سب بڑی جانفشانی سے گھر اور گلی سجانے میں مصروف رہتے تھے. ایک عجیب سی کیفیت ہوتی تھی سب جانتے تھے کہ صبح بارش ہوگی انکی ساری محنت پہ پانی پھر جائے گا مگر ایک جنون تھا جو کسی طور کم نہ ہوتا تھا. صبح کی ہلکی اور تیز بارش میں گرنے والی جھنڈیوں کو نہ صرف اٹھایا جاتا بلکہ انہیں چوم کے آنکھوں سے لگانا بھی محبت کا ایک اہم جز تصور کیا جاتا تھا. اس جوش کی وجہ شاید وہ داستانیں تھیں جو دادی, دادا, نانی اور نانا بھیگی پلکوں سنایا کرتے تھے. مجھے یاد ہے میری دادی جان کے سب سے بڑے بھائی جب کبھی اپنا کرتا اتارتے یا انہوں نے سر منڈوایا ہوتا تو زخموں کے نشان بڑے واضح ہوتے تھے. انکے جسم سے ٹکرانے والی تلواروں اور نتیجے میں بہنے والے خون کا تصور ہم میں ایک نئی روح پھونکتا تھا. مٹی سے عقیدت کا یہ عالم تھا کہ چوٹ کھانے پہ سب سے پہلا مرہم مٹی کا لگایا جاتا تھا. وطن کی محبت میں سرشار ملی نغمے دل کے تار چھیڑتے تھے اور آنکھیں ساون کی جھڑی لگا لیتی تھیں. ننھال ددھال کے لٹنے کی داستانیں خاندان کے کئی معصوموں کی جانیں زمین پہ چلنا محال کر دیتی تھی یوں گمان ہوتا تھا کہ جیسے ہر اگلا قدم اللہ کے دین کی خاطر مملکت خداداد کے لیے جان دینے والے کسی مسافر کی گردن پہ جا پڑا ہو. ہر طرف بکھری لاشیں وطن کی اہمیت اور بڑھا دیتی تھیں. گھر سے بے گھر کرنے والوں عصمتیں لوٹنے والوں سے نفرت ہونے لگتی تھی شاید تب ہم اتنے ڈپلومیٹ نہیں تھے اس لیے سوچا کرتے تھے ان ہندووں اور سکھوں سے بدلا لینے کا جنہوں نے ہمارے بڑوں کے گھر جلائے تھے انکو کاٹ کاٹ پھینکا تھا. ناں ہم لبرل تھے نہ پڑھے لکھے مگر بڑے خالص تھے. شاید تب ہمارے پاس وقت بہت تھا اور اظہار کا طریقہ صرف ایک.اپنا گھر سجانا. شاید ٹویٹر, فیس بک, وٹس ایپ, سنیپ چیٹ, انسٹا گرام وغیرہ کی سہولت موجود ہوتی تو ہیش ٹیگ اور سٹیٹس اپ ڈیٹ سے ہم ہمارے فرائض منصبی سے آذاد ہو جاتے مگر تب محنت دکھانا پڑتی تھی. میں سوچتی ہوں کہ اگر یہ سب 1947 میں بھی ہوتا تو پاکستان بنانے کے لیے پاکستان لکھ کر 1947 پہ میسج سینڈ کرنا پڑتا اور ملک بنانے کے لیے چندہ دینے کی اناؤنسمنٹ نگارے بجا کے کی جاتی. پب جی کے ہیرو اور اسلحہ لیا جاتا. ٹویٹر پہ ہیش ٹیگ جناح کا ساتھ دیں یا بن کے رہیگا پاکستان چلایا جاتا فیس بک پہ پیج بنتے جہاں سکھ اور ہندو ماں بہن کی گالیاں دیتے اور مسلمان جوابی کاروائی میں خاندان کی باقی عورتوں کو بھی شامل کر لیتے. شکر ہے یہ تمام ایپس نہیں تھی اور پاکستان تب ہی بن گیا. ورنہ شاید کبھی نہ بن پاتا. کیونکہ ملک عمل سے بنتے ہیں. جیسے آج چائنا نے عمل کیا لداخ لے گئے ہم نے بس لفظ پھینکے وہ بھی نشانے پہ نہیں لگے. 
    دعا ہے اس مملکت خداداد کا ہر باسی اب عملاً اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے. آمین
    ماہ آذادی مبارک.
  • MPhil & PhD Admission Fall-2020 In The Islamia University of Bahawalpur

    MPhil & PhD Admission Fall-2020 In The Islamia University of Bahawalpur

    The Islamia University of Bahawalpur Offers Admission In MPhil & PhD In The Following Subjects.
    PhD Program List:
    Agronomy
    Bio Chemistry
    Bio Technology
    Chemistry
    Economics
    Education
    Forestry
    Electrical Engineering
    Horticulture
    Management Science
    Persian
    Plant Breeding and Genetic
    Pharmacology
    Policital Science
    Statistics
    Soil Science
    Last Date For Online Admission Apply August 20,2020.
    Last Date Apply For Online Departments Test August 25,2020.
    Commcents of Classes is September 15,2020.
    Subjects For MPhil As above In Adds.
    m.phil benefits
    Difference between MPhil and PhD
    MPhil vs MSc
    Can we do MPhil and PhD together in IUB
    Scope after M Phil
    m.phil subjects
    MPhil duration.

  • Date Extended IUB Fall Admission-2020

    Date Extended IUB Fall Admission-2020


    Date Extended IUB Fall Admission-2020

    Iub-fall-admissions-2020-date-extend
    The Islamia University of Bahawalpur Offer Admission in Fall-2020 Extended Date Upto August 20,2020.
    Apply For Admission.
    First Batch of Online NAT test will be completed on August 07/2020.
    Last Date for Online Apply for Batch 2 online NAT Test Is August, 2020.
    IUB Offer Admission More than 150+ Degrees.
    Right Way, Bright Way.
    For Any Queries or Questions put a comment on this site.
    For Further Information:
                           Visit
    https://generalknowledge161.com/2020/08/online-iub-spcieal-gat-and-nat-test-for.html
           

  • Online IUB Spcieal GAT and NAT Test For Admission Fall-2020

    Online IUB Spcieal GAT and NAT Test For Admission Fall-2020

    IMPORTANT ANNOUNCEMENT
    IUB Admissions Test for Undergraduate Programs, which last date to apply was July 27, 2020 will held Online on 4, 5 & 6 August, 2020. For Detail Schedule please keep Visiting www.iub.edu.pk or Facebook/iubwp or Instagram/theiubwp or Twitter/theiubwp

    How to Take Test:
    https://youtu.be/3mva_d3vxDI

  • Amazing And Lesson able Story About A King

    Amazing And Lesson able Story About A King

    Amazing And Lesson able Story About A King 

     جیسی کرنی ویسی بھرنی 

    وزیر نے سوچا کہ اب بادشاہ کو راستہ سے ہٹانے کا وقت  ہے
     ایک بادشاہ بہت ظالم اور جابر تھا۔ اسکی ہیبت کے قصے سارے ملک میں مشہور تھے، لوگ اس سے نفرت کرتے تھے اور 
    اس کا نام آتے ہی لوگ کانپنے لگتے تھے۔

    Amazing And Lesson able Story About A King 

    ایک دن جانے کیا ہوا بادشاہ نے سارے شہر کو مدعو کیا کہ ایک اہم اعلان کرنا ہے۔ جب سب لوگ جمع ہو گئے تو بادشاہ نے اعلان کیا کہ میں آپ کا شہنشاہ آج آپ ساری رعایا کی موجودگی میں وعدہ کرتا ہوں کہ آج کے بعد کبھی کسی کے ساتھ نا انصافی اور سختی نہیں کروں گا اور میرا وطیرہ صرف شفقت اور نرمی ہوں گے اور تاریخ کے پنوں میں میرا نام سب سے نرم دل بادشاہوں میں شمار کیا جائے گا۔ سب لوگ بہت حیران ہوئے کہ شاید بادشاہ سٹھیا گیا ہے، اس کو کیا ہو چلا ہے۔ خیر۔۔۔۔ سب نے سوچا کہ بس ایسے ہی بول رہا ہے۔ وقت بتائے گا کہ یہ بدلا ہے کہ نہیں۔ بادشاہ دراصل بلکل بدل گیا تھا اور ساری عوام اس سے نہایت خوش اور مطمئن تھی۔ کئی مہینے بادشاہ اسی طرح رہا، وزیر سے صبر نہ ہوا اور ایک دن ہمت کر کے بادشاہ سے پوچھا کہ ذل الہی آخر کس وجہ سے آپ کا دل بدل گیا؟ بادشاہ بولا:- کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ میں جنگل میں جا رہا تھا کہ میری نظر ایک لومڑی پر پڑی، وہ بیچاری بھاگ رہی تھی اس کے پیچھے ایک بڑا سا کتا لگا ہوا تھا۔ لومڑی کو اپنا بل نظر آگیا اور وہ اس میں چھلانگ لگا رہی تھی کہ کتے نے اس کی ٹانگ پکڑ لی اور زور سے اس پر چک مارا۔ لومڑی نے پوری جان لگائی اور اپنی معزور ٹانگ گھسیٹ کر بل میں گھس گئی۔ اس کتے نے بیچاری لومڑی کو معزور کردیا تھا۔ کچھ دیر بعد میں گاؤں میں پہنچا تو دیکھا کہ وہی خونخوار کتا ایک آدمی پر بھونکے جا رہا تھا۔ اس آدمی کو غصہ آیا اور اس نے کھینچ کر ایک بھاری سا پتھر بیچارے کو دے مارا ۔ کتا خود بھی اسی طرح ٹانگ سے معزور ہو گیا۔ میں ابھی سوچ ہی رہا تھا کہ اوپر والے کی لاٹھی بے آواز ہے کہ اسی آدمی کو ایک گھوڑے نے دولتی ماری اور اس کی بھی ایک ٹانگ فارغ ہو گئی۔ گھوڑا بھاگ رہا تھا اور آگے جا کر ایک گڑھے میں گر گیا۔ اتنا دیکھ کر ہی میری حالت غیر ہو گئی اور میں نے سوچا کہ میں اتنا ظالم ہوں، ہر ایک پر حکم چلاتا ہوں۔ کسی کی پرواہ نہیں کرتا تو میرا خالق میرے ساتھ بھی وہی کرے گا جو میں اس کی مخلوق کے ساتھ کرتا ہوں تو ایک ہی ترکیب سجھائی دی کہ کیوں نہ میں اپنی رعایا کے ساتھ اچھا ہو جاؤں تاکہ میرے ساتھ بھی اچھا ہو۔ بس اتنی سی بات تھی۔ وزیر ایک عیار اور مکار آدمی تھا۔ بادشاہ کی کہانی سن کر بھی اس کا دل نا پسیجا۔ بے حس آدمی ادھر سے اٹھا اور دل میں سوچا کہ بادشاہ فارغ ہو گیا ہے، یہی وقت ہے کہ میں اس کا تخت ہتھیا لوں۔ ایسی غلیظ سوچ ابھی اس کے دماغ کی دہلیز پر ہی تھی کہ خالق کا نظام کام میں جُٹ گیا اور گھٹیا وزیر دھڑام سے سیڑھیوں سے گرا اور اس کی گردن دو ٹکڑے ہو گئی۔جیسی کرنی ویسی بھرنی۔

    Amazing And Lesson able Story About A King 

    سبق:- کسی کے ساتھ برا کر کے یہ مت سمجھو کہ کسی نے نہیں دیکھا میں بچ گیا، جو دیکھ رہا ہے جب وہ پکڑ کرتا ہے تو بڑے سے بڑا سلطان گھٹنے ٹیک دیتا ہے۔ اچھا کرو اور صلے کی امید لوگوں سے مت رکھو اور برا کرو تو یاد رکھو کہ اب کہیں زمین پناہ نہیں دے گی اور پھر چپ کر کے اپنے گناہوں کا خمیازہ بھگتو۔ بہترین حکمت عملی:-“نہ برا سوچو نہ برا کرو”۔
  • Amazing And Wonderful Facts About PIA

    PIA have amazing and true Facts

    PIA have amazing and true Facts  

    ایسوسی ایٹڈ پریس کی چودہ مارچ 2011ء کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کی شہری ہوا بازی کے چار پائلٹس کے فلائنگ لائسنس جعلی ثابت ہونے کی بنا ء پران میں سے دو پائلٹس کو گرفتار کر لیا گیا‘ جس میں ایک پائلٹ کا تعلق ایئر انڈیا سے تھا‘جس پر ڈایئریکٹر جنرل سول ایوی ایشن بھارت بھوشن کے حکم پر بھارتی ایئر لائنز کے4000 پائلٹس کی اسناد اور ٹیکنیکل دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے سات رکنی کمیٹی بنا دی گئی‘ لیکن اس کمیٹی کی رپورٹ آج تک سامنے نہیں آ سکی ‘کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ630 سے زائد پائلٹس کی اسناد اور لائسنس ہوا بازی کے مقررہ معیار کے مطا بق نہیں ۔
    ذہن نشین رہے کہ ائیر انڈیا کے ان پائلٹس میں سے کچھ کے لائسنس کمرشل بھی تھے۔ یہ سکینڈل اس وقت سامنے آیا ‘جب ایک بھارتی پائلٹ نے لینڈنگ کے وقت جہاز کو ایک کارگو گاڑی سے ٹکرا دیا۔ اس وقت بھارت کے وزیر ہوا بازی ولا روی نے اپوزیشن کے سوال پر بتایا کہ انڈین ایئر لائن کے 57 پائلٹس کو دوران پرواز نشے میں دھت ہونے کی بناء پر ان کے لائسنس تین ماہ کے لیے معطل کر دیئے گئے ہیں اور وہ کہانی شایددنیا بھول چکی ہے ‘جب جون2008 ء میں نشے میں دھت ایئر انڈیا کے دو پائلٹ ممبئی ایئر پورٹ پر جہاز اتارنے کی بجائے ایک گھنٹے تک بغیر کسی وجہ کے ادھر ادھرچکر لگاتے رہے اور دنیا بھر میں مشہور ہو گیا کہ دہشت گردوں نے انڈین جہاز اغوا کر لیا ہے۔
    اسی طرح3 مارچ2019 ء کی ایک رپورٹ کے مطا بق‘ سینئر فرسٹ آفیسر ولیم شینڈلر جو 25 برس سے سٹار ایلائنس ممبر یونائیٹڈ ایئر لائنز اور سائوتھ افریقن ایئر ویز سے وابستہ تھا ‘جوہانسبرگ سے فرینکفرٹ اترتے ہوئے کنٹرول نے اس کی پرواز میں کچھ عجیب سے ٹرن نوٹ کرنے کے بعد اس کی ہائی پروفائل سطح پرانکوائری کروائی تو پتا چلا کہ اس کا لائسنس جعلی تھا ۔
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یورپی یونین نے کبھی انڈیا یا کسی دوسرے ملک کی ایئر لائنز پر پابندیاں لگائیں؟یکم جولائی سے یورپی یونین نے 54ممالک کے شہریوں کو اپنے ہاں آنے کی اجا زت دی ہے‘ جس میں بھارت بھی شامل ہے ‘لیکن عالمگیر موذی وباکورونا وائرس کی وجہ بتاتے ہوئے پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں کیا ‘جبکہ عالمی ادارۂ صحت کی ایک رپورٹ کے مطا بق‘ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ کیا اسے پاکستان سے متعصبانہ سلوک نہیں کہا جائے گا؟
    یورپی یونین کی دیکھا دیکھی برطانیہ ‘ ویت نام سمیت دوسرے ممالک نے بھی پاکستان کے وزیر ہوا بازی کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے حوالے سے پی آئی اے کی پروازوں پر چھ ماہ کے لیے پابندیاں عائد کردی ہیں۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان کی قومی اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کی بنیادی وجہ سپریم کورٹ کا وہ سوموٹو تھا‘ جس نے قومی ائیر لائن میں کرپشن اور ہر سال اربوں روپے سبسڈی کی نظر ہو جانے پر زبان زد عام ہو نے والی خبروں پر لیا گیا‘ جس پر گزشتہ ایک برس سے انتہائی اعلیٰ سطح پر کی جانے والی انکوائری کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کے150 پائلٹس کے لائسنس اور تعلیمی اسناد جعلی قرار پا گئیں۔ وفاقی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں ایسے تمام پائلٹس کی برطرفی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
    میری نظر میںاس سے صاف دکھائی دے رہا ہے کہ یورپی یونین نے قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا۔قومی ایئر لائن کا ریکارڈ گواہ ہے کہ پی آئی اے ہمیشہ سےSafety First کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے مسافروں کو اپنی بہترین خدمات مہیا کرتی چلی آ رہی ہے اور اس وقت قومی ایئر لائن میں جو پائلٹ خدمات انجام دے رہے ہیں‘ ان کی تمام اسناد اور لائسنس کی ایک سال تک انتہائی باریک بینی سے چھان بین نے ثابت کیا ہے کہ ان کی ڈگریاں اورلائسنس سب اصلی ہیں ۔

    PIA have amazing and true Facts   

    پاکستان سے چمٹنے والی دیمک نے قومی اداروں کو جس طرح چاٹا ہے‘ اس کے ذمہ داروں کو نہ جانے کون سے ادارے اور کون سی عدالتیں سزائیں دیں گی ؟حالانکہ مجرم سامنے ہیں ‘جن کی نشاندہی اس وقت کی گئی ‘جب ایئر چیف مارشل مصحف علی میر کو قومی ایئر لائن کے ایئر کریوز (Air Crews) کی بھرتیوں میں مبینہ طور پر میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اقربا پروری اور کرپشن کے ذریعے کی گئی بھرتیوں کے خلاف قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تو پی آئی اے کے ایسے تمام درخواست دہندگان کے تعلیمی ریکارڈ زاور لائسنس سمیت دوسری ٹیکنیکل دستاویزات کے علا وہ بھرتی کرتے وقت ان کے لیے گئے انٹرویوز کی سمریوں کا جائزہ لینے کے بعد ہر پائلٹ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز کئے گئے ان تمام افراد کو ذاتی طور پر تحقیق اور سوال و جواب کے لیے بلایا گیا تھا۔ ان کے طویل انٹرویوز کرتے ہوئے یہ جان کر انکوائری کمیٹی کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے کہ اس وقت ملک ایک انتہائی اہم ترین شخصیت ‘جن کے نام کے ساتھ مسلم لیگ نواز کی جانب سے حسا ب کتاب کا اس وقت ایک خاص لفظ کثرت سے ا ستعمال کیا جاتا تھا‘ انہوں نے فی پائلٹ چالیس سے پچاس لاکھ روپے بطورِ نذرانہ وصول کئے اور یہ قصہ89-90ء اور پھر94-96 ء تک کے عرصوں کا ہے۔
    قومی احتساب ادارے اور وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر پی آئی اے کو تباہ کرنے کے مرتکب مجرمان تک پہنچنے میں اگرمخلص ہیں تو ایئر چیف مارشل مرحوم مصحف علی میر کی رپورٹ وزارت دفاع میں موجود ہے‘ دیکھی جا سکتی ہے۔ اس وقت کے ”احتساب کمیشن کے سربراہ جسٹس غلام مجدد مرزا کاآصف علی زرداری‘ احمد صادق اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے نا جائز استعمال پرتیار کیا گیا ریفرنس جس میں طارق کھوسہ جو اس وقت ایف آئی اے میں تھے‘ بیانات لئے جائیں‘جو اس کیس کے تفتیشی افسر کی حیثیت سے گواہ بھی تھے کہ کس طرح انہوں نے ملزمان کے خلاف ہائی کورٹ سے سخت عدالتی ایکشن کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ فائل دیکھیں یا طارق کھوسہ جو اب‘ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں‘ وہ بتائیں سکتے ہیں کہ قومی ایئر لائن میں بڑے بڑے عہدوں پر بھرتی کے احکامات دینے کے لیے ایک پیلے رنگ کی Strip پر کس اہم ترین شخصیت کے دستخط ہوا کرتے تھے؟
    اسی طرح احمد صادق صاحب کے ہائی کورٹ کے سامنے ریکارڈ کئے گئے بیانات بھی گواہی دیں گے‘ جس میں انہوں نے ایک اہم ترین شخصیت کا نام لیتے ہوئے بتایا کہ وہ پائلٹ کی بھرتی کے لیے فی کس کتنے لاکھ نذرانہ لیا کرتے تھے ” اور یہ تعداد1600 سے زائد ہے‘ جن کا ریکارڈ آج بھی اس رپورٹ میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
    وطنِ عزیز میں اس کے عوام سمیت تمام قومی اداروں کی بد قسمتی یہ ہوئی کہ اس ملک کی ہردور کی اہم ترین شخصیات کے خلاف جوریفرنس دائر کیا گیا‘ اسے جنرل مشرف کے2007 ء میں کونڈا لیزا رائس کے حکم پر دئیے گئے این آر او کے ذریعے ختم کرا دیا گیا‘ جس کا اظہار چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کے اگلے روز اپنے خطاب میں بھی کیا ہے۔

    PIA have amazing and true Facts  

    اب‘ سوال یہ ہے کہ قومی ایئر لائن میں جعلی پائلٹس کی اور اعلیٰ عہدے داروں کی بھرتیاں کیسے ہوئیں تو اس کے لیے وزارت دفاع کا ریکارڈ دیکھنا ہو گا۔ ایئر مارشل مصحف علی میر کی سربراہی میں قائم کی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو بھی دیکھنا ہو گا اور فضل پیچوہو نام کے اس افسر کو تلاش کرنا ہوگا‘ جسے بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری خاص مہربانی سے شہری ہوا بازی کا انچارج سیکرٹری لگایا گیا تھا ۔ ستم ظریفی دیکھئے کہ ان صاحب کاڈی ایم جی گروپ سے دُور کا بھی تعلق بھی نہیں تھا‘ لیکن انہیں بادشاہی اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبائی ملازمت سے بطور ِسپیشل کیس ڈی ایم جی گروپ میں شامل کیا گیا۔ اس پر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ” با کمال لوگ لا جواب سروس‘‘۔
  • Urdu Is National Language OF Pakistan

    Urdu Is National Language OF Pakistan

    Urdu Is National Language OF Pakistan

    حال ہی میں راقم الحروف کو جامعہ میں اردو زبان کے آغاز اور ارتقا سے متعلق کورس پڑھانے کا موقع ملا تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ اکثر طالبِ علم اردو کو لشکری زبان سمجھتے ہیں۔ ان کا استدلال تھا کہ ہم بچپن سے یہی سنتے آئے ہیں کہ اردو لشکری زبان ہے۔
    اردو زبان کے آغاز و ارتقا کے بارے میں آج تک جو مختلف نظریات پیش ہوئے ہیں، ان میں  سب سے زیادہ معروف و مقبول لیکن سب سے قابلِ توجہ نظریہ یہی ہے کہ اردو لشکری زبان ہے۔ اگرچہ ماہرینِ لسانیات نے یہ بات کوئی ایک صدی پہلے ثابت کر دی تھی کہ اردو لشکری زبان نہیں ہے لیکن افسوس کہ آج بھی یہ نظریہ موجود ہے کہ اردو لشکری زبان ہے۔
    اردو زبان کے آغاز اور ارتقاء سے متعلق مباحث میں لشکری زبان کے نظریے کی تردید میں بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ چونکہ ہمارے ہاں طالب علموں کی نظر سے ایسا تحقیقی موادِ مطالعہ بالعموم نہیں گزرتا لہٰذا وہ ایسے فرسودہ نظریات کے اسیر رہتے ہیں۔ یہ سطور اپنے طالب علموں  کی رہنمائی کی غرض سے لکھی جا رہی ہیں۔

                 لشکری زبان کا نظریہ ہے کیا؟


    اردو کے لشکری زبان ہونے کا نظریہ، جسے نظریہ نہیں قیاس آرائی کہنا چاہیے ۱؂، کہتا ہے کہ اردو ایک کھچڑی یا ملواں زبان ہے اور یہ مغلوں کے عہد میں  بیرونِ ہندوستان سے آئے ہوئے مسلمانوں کی زبانوں (مثلاً عربی، فارسی اور ترکی وغیرہ) کے الفاظ اور مقامی بولیوں کے سنسکرت الاصل یا ہندی الاصل الفاظ سے مل کر بنی ہے۔ اس نظریے کو درست ماننے والوں  کی ایک دلیل یہ ہے کہ ’’اردو‘ ‘ترکی زبان کا لفظ ہے اور اردو کے معنی ترکی میں لشکر یا فوجی چھاؤنی کے ہیں۔ چونکہ مغلوں  کے لشکر میں مختلف زبانیں بولنے والے سپاہی شامل تھے اور وہ آپس میں گفتگو کے لئے ایک ایسی زبان استعمال کرتے تھے جس میں ان تمام زبانوں کے الفاظ شامل تھے، اسی لئے اس زبان کا نام ’اردو‘ پڑ گیا۔

                  غلط فہمی کا آغاز کیسے ہوا؟

    اردو کے لشکری زبان ہونے کا نظریہ سب سے پہلے میر امن دہلوی (۱۷۵۰ء تا ۱۸۳۷ء) کے ہاں  ملتا ہے۔ انھوں نے’ باغ و بہار‘ کے دیباچے میں  لکھا ہے:
    ’’حقیقت اردو زبان کی بزرگوں  کے منھ سے یو ں سنی ہے کہ دلی شہر ہندوؤں کے نزدیک چو جگی ۲؂ہے۔ اِنھِیں کے راجا پرجا قدیم سے وہاں رہتے تھے اور اپنی بھاکھا بولتے تھے۔ ہزار برس سے مسلمانوں کا عمل ہوا۔ سلطان محمود غزنوی آیا۔ پھر غوری اور لودھی ۳؂ بادشاہ ہوئے۔ اس آمدورفت کے باعث کچھ زبانوں نے ہندو مسلمان کی آمیزش پائی۔ آخر امیر تیمور نے (جن کے گھرا نے میں اب تلک نام نہادِ سلطنت کا چلا جاتا ہے) ہندوستان کو لیا۔ ان کے آنے اور رہنے سے لشکر کا بازار شہر میں  داخل ہوا۔ اس واسطے شہر کا بازار  زبانوں نے ہندو مسلمان کی آمیزش پائی۔ آخر امیر تیمور نے (جن کے گھرا نے میں اب تلک نام نہادِ سلطنت کا چلا جاتا ہے) ہندوستان کو لیا۔ ان کے آنے اور رہنے سے لشکر کا بازار شہر میں  داخل ہوا۔ اس واسطے شہر کا بازار اردو کہلایا۔ پھر ہمایوں  بادشاہ پٹھانوں کے ہاتھ سے حیران ہو کر ۴؂ ولایت ۵؂ گئے۔ آخر وہاں سے آن کر پس ماندوں  کو گوش مالی دی۔۔۔ جب اکبر بادشاہ تخت پر بیٹھے تب چاروں طرف کے ملکوں  سے سب قوم قدردانی اور فیض رسانی اس خاندانِ لاثانی کی سن کر حضور میں آ جمع ہوئے [کذا]۔ لیکن ہر ایک کی گویائی اور بولی جدی جدی تھی۔ اکٹھے ہونے سے آپس میں  لین دین سودا سلف سوال جواب کرتے ایک زبان اردو کی مقرر ہوئی۔ جب حضرت شاہ جہاں صاحبِ قراں نے قلعہ مبارک اور جامع مسجد اور شہر پناہ تعمیر کروایا۔۔۔ اور شہر کو اپنا دار الخلافت بنایا تب سے شاہ جہاں  آباد مشہور ہوا (اگرچہ دلی جدی ہے، وہ پرانا شہر اور یہ نیا شہر کہلاتا ہے) اور وہاں  کے بازار کو اردوئے معلیٰ خطاب دیا۔ ‘‘ ۶؂
    َٖ حافظ محمود شیرانی نے تفصیل سے بتایا ہے کہ لفظ اردو کب کب اور کن کن معنوں میں  کس کس نے استعمال کیا ہے۷؂۔ شیرانی صاحب کی تحقیق سے اندازہ ہوتا ہے کہ میر امن کے بعد جن لوگوں نے لفظ اردو اور اردو زبان کے بارے میں اظہارِ خیال کیا، ان میں سے کئی نے اردو کے لشکری زبان ہونے کی قیاس آرائی کو الفاظ کے رد و بدل کے ساتھ دہرا دیا ہے۔ مثلاً چرنجی لال (مؤلف’ مخزنِ محاورات‘)، سید احمد دہلوی (مؤلف ’فرہنگِ آصفیہ‘)، محمد حسین آزاد، سر سید احمد خاں، امام بخش صہبائی اور حکیم شمس اللہ قادری وغیرہ نے اردو کی ابتدا کا تعلق لشکر، بازار، اردوئے معلیٰ اور مختلف زبانوں  کی آمیزش سے جوڑا ہے۔ ۸؂ محمد حسین آزاد کے ہاں  تو تضاد یہ ہے کہ وہ دیباچے کے بعد ’’آبِ حیات‘‘ کا آغاز ہی اس جملے سے کرتے ہیں: ’’اتنی بات ہر شخص جانتا ہے کہ ہماری اردو زبان برج بھاشا سے نکلی ہے‘‘۹؂ لیکن چند ہی صفحات کے بعد کہتے ہیں: ’’ترکی میں اردو بازار لشکر کو کہتے ہیں۔ اردوئے شاہی اور دربار میں ملے جلے الفاظ زیادہ بولتے تھے۔ وہاں کی بولی کا نام اردو ہو گیا۔ ‘‘۱۰؂ یہاں  ’’اردوئے شاہی‘‘ سے آزاد کی مراد شاہی قلعہ ہے کیونکہ اردو کے معنی قلعے کے بھی تھے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر ’’اردو‘‘ کے معنی ’’بازار‘‘ ہوتے تو پھر ’’بازار بازار‘‘ کہنے کی کیا تُک تھی؟
    ان قابلِ احترام بزرگوں کی بات جب تواتر سے دہرائی گئی تو ظاہر ہے کہ اسے معروف و مقبول ہونا ہی تھا۔ ہمارے یہ سب قابلِ احترام بزرگ یہ باتیں اس زمانے میں کر رہے تھے جب لسانیات کا علم یا تو وجود ہی نہیں رکھتا تھا یا مغرب میں بھی گھٹنوں  کے بل چل رہا تھا۔ بعد میں    لسانیات کے علم نے اتنی ترقی کر لی کہ اس کی کئی شاخیں ہو گئیں، جن کی مزید ذیلی شاخیں  بھی ہیں، مثلاً تاریخی لسانیات، تقابلی لسانیات، تجزیاتی لسانیات، صوتیات، فونیمیات، صرفیات اور نحوی مطالعات وغیرہ۔ گویا یہ بزرگ لسانیات سے واقف نہیں تھے جبکہ بقولِ مرزا خلیل احمد بیگ اردو کے آغاز اور ارتقا کا مسئلہ خالصتاً لسانیات کا مسئلہ ہے۔ وہ لوگ جو لسانیات سے کماحقہٗ واقفیت نہیں رکھتے نیز ہند آریائی زبانوں کے تاریخی ارتقا اور ان کے صرفی و نحوی اصولوں پر نظر نہیں رکھتے، وہ اس غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں کہ اردو کوئی ملواں یا کھچڑی زبان ہے اور یہ مختلف زبانوں  کے ملنے سے وجود میں  آئی ہے۔ ۱۱؂
    مزے کی بات یہ ہے کہ میر امن کے پیش کردہ اس غلط نظریے سے بعض غیر ملکی ماہرین بھی متاثر ہو گئے حتیٰ کہ رڈوف ہورنلے (A.F.Rudolf Hoernle) اور گریرسن (G.A.Grierson) جیسے اہلِ علم نے بھی اردو کو ملی جلی زبان بتایا۔ ۱۲؂ اس ضمن میں شوکت سبزواری نے بالکل درست نشان دہی کی ہے کہ گریرسن نے جب ہندوستان کا تفصیلی لسانی جائزہ لیا تو اس نے اس خیال سے رجوع کر لیا اور اردو کو بالائی دو آبے اور مغربی روہیل کھنڈ میں بول چال میں  مستعمل ’’ہندوستانی‘‘ [یعنی اردو] بولی پر مبنی قرار دیا۔ ۱۳؂ اس موقع پراس کے الفاظ یہ ہیں:
    “Literary Hindustani is based on the vernacular Hindustani spoken in the Upper Doab and in Western Rohilkhand “. ۱۴؂
    اس ضمن میں  گریرسن کے الفاظ جو اس نے حواشی میں  وضاحتاً دیے ہیں، یہ ہیں:
    ”It will be noticed that this account of Hindustani and its origin differs widely from that which has been given hitherto by most authors (including the present writer), which was based on Mir Amman’s preface to the ‘Bagh-o-Bahar’. According to him Urdu was a mongeral mixture of the languages of the various tribes who flocked to the Delhi bazar. The explanation given above was first put forward by Sir Charles Lyall in the year 1880, and the Linguistic Survey has shown the entire correctness of the view. Hindustani is simply the vernacular of the Upper Doab15 and Western Rohilkhand, on which a certain from amount of literary polish has been bestowed, from which a few rustic idioms have been excluded.”
    اس عبارت کا ترجمہ کچھ یوں  کیا جا سکتا ہے:
    ’’یہ بات محسوس کی جائے گی کہ ہندوستانی [یعنی اردو] اور اس کے آغاز کے بارے میں یہ بیان ان باتوں سے بہت مختلف ہے جو آج تک بیشتر لکھنے والوں  نے، بشمول راقم الحروف، پیش کی ہیں اور جن کی بنیاد میر امن کی ’باغ و بہار‘ کا دیباچہ تھا۔ میر امن کے مطابق اردو ان مختلف قبائل کی زبانوں کا مرکب تھی جنھوں نے دہلی کے بازار کا گروہ در گروہ رخ کیا۔ (اس غلط فہمی کے ازالے کے لئے) جو وضاحت سطور بالا میں  درج ہے، وہ سب سے پہلے سر چارلس لائل نے ۱۸۸۰ء میں  پیش کی تھی اور اس لسانیاتی جائزے سے ان کا یہ نقطۂ نظر پوری طرح درست ثابت ہو گیا ہے۔ سیدھی سی بات یہ ہے کہ ہندوستانی بالائی دو آبے اور مغربی روہیل کھنڈ کی بولی ہے جس پر ایک خاصی روہیل کھنڈ کی بولی ہے جس پر ایک خاص مقدار میں ادبی صیقل گری کی گئی ہے اور جس میں سے بعض دیہاتی محاورے خارج کر دیے گئے ہیں۔‘‘
    یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ یہاں ہندوستانی سے مراد اردو ہے۔ اردو کو یہ نام یورپی ماہرین نے دیا تھا اور اب اس نام کی کوئی زبان دنیا میں وجود نہیں  رکھتی۔ اگرچہ پڑوسی ملک کے بعض دانش ور لفظ ’’ہندوستانی‘‘ استعمال کر کے اردو کا تشخص مجروح کرنے اور اردو کو ہندی ثابت کرنے کی کوششوں  میں  مصروف ہیں۔

    لشکری زبان کا نظریہ کیوں  غلط ٹھہرتا ہے؟

    اردو کے لشکری زبان ہونے کا نظریہ پیش کرنے والے یہ سمجھتے ہیں کہ دو یا زیادہ زبانوں  کے ملنے سے کوئی نئی تیسری زبان وجود میں آسکتی ہے۔ اس ضمن میں کام کے دو اصول یاد رکھنے ضروری ہیں  جو شوکت سبزواری نے مختلف مآخذات بالخصوص میکس ملر (Max Muller) سے اخذ کر کے پیش کیے ہیں:
    ۱۔ زبانوں کی تقسیم اور ان کے باہمی رشتوں کا تعین ان کی صرفی اور نحوی خصوصیات اور ساخت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں ذخیرۂ الفاظ کی کوئی اہمیت نہیں  ہوتی۔ ۱۶؂
    ۲۔ دوسرے یہ کہ یہ خیال سراسر غلط اور لسانی بحثوں میں  حقیقت سے بھٹکانے والا ہے کہ دو یا دو سے زیادہ زبانوں کو جوڑ کر کوئی نئی تیسری زبان بنائی جا سکتی ہے۔ کوئی زبان آس پاس کی زبانوں  اور بولیوں  سے غذا حاصل کر کے اور ان کی فضا میں سانس لے کر توانائی تو حاصل کر سکتی ہے لیکن کسی زبان کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ کسی دوسری زبان سے مل کر ایک تیسری زبان بنا سکے۔ زبان دراصل ایک ایسی چیز ہے جو مسلسل ارتقاء اور تغیر کے ذریعے وجود میں آتی ہے۔ ۱۷؂
    محض ذخیرۂ الفاظ کی بنیاد پر کسی زبان کی اصل اور اس کے آغاز کا اندازہ لگانا اس لئے غلط ہے کہ الفاظ تو ایک زبان سے نکل کر دوسری زبان میں چلے جاتے ہیں اور دنیا کی شاید ہی کوئی زبان ایسی ہو جس میں دوسری زبانوں کے کچھ نہ کچھ الفاظ نہ ہوں۔ مثال کے طور پر انگریزی میں دنیا کی سو سے زائد زبانوں  کے الفاظ شامل ہیں۔ لیکن کوئی نہیں کہتا کہ انگریزی کھچڑی زبان ہے کیونکہ زبانیں اس طرح نہیں  بنا کرتیں۔ ان کی تشکیل اور ارتقا میں صدیاں اور بسا اوقات اس سے بھی زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ اردو کی تشکیل میں  بھی سیکڑوں بلکہ ہزاروں سال لگے ہیں۔ اگر باہمی رابطے سے نئی زبان بنا کرتی تو دنیا کے کئی خطے ایسے ہیں جہاں  مختصر رقبے میں کئی مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں۔ اس طرح کئی ملواں یا کھچڑی زبانیں  دنیا میں ہوتیں لیکن ایسا نہیں  ہے۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ صرفی اور نحوی ساخت کی اہمیت کے ساتھ ساتھ لفظیات بھی اہمیت رکھتی ہے، خاص کر بنیادی الفاظ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بنیادی الفاظ میں بعض مصادر (آنا، جانا وغیرہ)، اعداد (ایک، دو، تین وغیرہ)
    اعداد اور بنیادی رشتے (ماں، باپ، بھائی، بہن وغیرہ) ایک ہی خاندان کی زبانوں میں مماثلت رکھتے ہیں ۱۸؂ اور ان سے اس زبان کے ڈھچر کا بہت کچھ اندازہ کیا جا سکتا ہے۔
    میر امن کا یہ بیان کہ ’’آپس میں  لین دین، سودا سلف، سوال جواب کرتے ایک زبان اردو کی مقرر ہوئی‘‘ ان کی سادگی کے سوا کچھ اور نہیں کہلا سکتا (اور بقول شخصے دیگر بزرگوں  کے اس طرح کے الفاظ بھی محض ان کا تبرک سمجھ کر پڑھنے چاہئیں، ان پر ایمان لانا ضروری نہیں  ہوتا)۔ اگر زبانیں  اس طرح مقرر کرنے سے بنا کرتیں تو دنیا میں کتنی ہی نئی زبانیں مقرر ہو کر وجود میں  آچکی ہوتیں۔ زبان کوئی ایسی چیز نہیں جسے کسی معاشرے پر اوپر سے تھوپا جا سکے۔ زبان تو ایک بہتے دریا کی طرح ہوتی ہے جو اپنا راستہ خود بناتی ہے۔
    قابلِ غور با ت یہ ہے کہ باقاعدہ سوچ اور ارادے سے جتنی بھی ’’نئی‘‘ زبانیں  تجرباتی بنیادوں  پر اختراع کی گئیں ان میں  سے کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکی۔ دراصل وہ سب غیر فطری زبانیں  تھیں اور ماہرینِ لسانیات انھیں  مصنوعی زبانیں (artificial languages) کا نام دیتے ہیں۔ ان میں  سے نمایاں مثال ’’اسپرانتو‘ ‘(Esperanto) کی ہے۔ یہ ایک مصنوعی زبان تھی جو ۱۸۸۷ء میں بین الاقوامی ذریعۂ اظہار کے طور پر یورپ کی بڑی زبانوں کے الفاظ کے مادوں سے بنائی گئی تھی۔ اس کا بانی زمینوف (Zamenhof) نامی ایک پولستانی (Polish) عالمِ زبان تھا۔ وقتی طور پر مقبول ہو جانے کے باوجود یہ زبان اپنی موت آپ مر گئی لیکن اس طرح کی کئی سو مصنوعی زبانیں ہیں جو وفات پاچکی ہیں۔ ۱۹؂ اب صرف لسانیات کی کتابوں  میں لکھے ہوئے ان کے نام ان ناکام کوششوں کا اعلان ہیں جو، اگر میر امن کے الفاظ مستعار لئے جائیں تو، آپس کے لین دین کے لئے زبان ’’مقرر‘‘ کرنے کے سلسلے میں کی گئی تھیں۔ گویا کوئی زبان ارادے سے یا مختلف زبانوں  کے ملنے سے وجود میں نہیں آسکتی۔
    آزاد کا یہ نظریہ کہ اردو برج بھاشا سے نکلی ہے، دراصل ہورنلے نے سب سے پہلے پیش کیا تھا۔ یہ اس لئے قابل تسلیم نہیں  کہ اردو اور برج بھاشا میں  بعض ایسے صرفی، نحوی اور صوتیاتی فرق ہیں کہ اردو برج کی بیٹی نہیں ہوسکتی۔ ان اختلافات اور مختلف خصوصیات کی تفصیل شوکت سبزواری صاحب بخوبی بیان کر چکے ہیں اور ان کو دہرانا تحصیلِ حاصل ہے۔ مختصراً یہ کہ اردو کا لسانی سرمایہ برج سے کہیں زیادہ، پیچیدہ اور بعض صورتوں میں قدیم تر ہے لہٰذا وہ کسی طرح بھی برج سے ماخوذ نہیں  ہوسکتا۔ ۲۰؂
    دل چسپ بات یہ ہے کہ لشکری اردو کے نظریے کو درست ماننے والے امیر خسرو کو، جن کا انتقال ۱۳۲۵ء میں  ہوا، اردو کا شاعر مانتے ہیں اور اردو کا آغاز مغلوں کے دور سے بھی مانتے ہیں حالانکہ مغل دور کا آغاز ۱۵۲۶ء میں پانی پت کےمیدان میں بابر کی کامیابی سے ہوتا ہے۔ گویا ان کے خیال میں اردو کے آغاز اور اس کی ابتداء سے بھی چند سو سال قبل امیر خسرو اردو میں  شاعری فرما رہے تھے۔ یوں اردو کا آغاز مغل دور سے قبل کیوں نہ تسلیم کیا جائے؟ خود آزاد نے بھی ’’آبِ حیات‘‘ میں امیر خسرو کا احوال اور ان کی اردو شاعری کے نمونے دئے ہیں۔
                   *زبان کس طرح بنتی ہے؟*
    ہر زبان کا ایک بنیادی صرفی اور نحوی ڈھانچا ہوتا ہے اور اسی کی بنیاد پر اس زبان کی اصل اور اس کے خاندان کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بنیادی لفظیات بھی اہم ہوتی ہے لیکن زبانیں کس طرح بنتی ہیں اور ان کا آغاز و ارتقا کیسے ہوتا ہے، یہ لسانیات کا ایک دل چسپ موضوع ہے۔ زبان بننے سے متعلق کئی مختلف نظریات موجود ہیں۔ ان کی تفصیل کا یہ موقع بھی نہیں اور یہ تفصیل کئی کتابوں میں دی گئی ہے۔ مثلاً گیان چند جین کی کتاب ’’لسانی مطالعے‘‘ میں  ’’آغازِ زبان کے نظریے‘‘ کے عنوان سے ایک مفصل مضمون شامل ہے۔ ۲۱؂ مختصراً یہ کہ خود ماہرین ِ لسانیات بھی کسی ایک نظریے پر متفق نہیں ہیں۔ البتہ کسی نے بھی یہ عجیب نظریہ پیش نہیں  کیا کہ دو یا زیادہ زبانوں کے ملنے سے کوئی نئی زبان بن سکتی ہے۔ بقول سہیل بخاری ’’پاک و بھارت کی زبانوں میں  سے کوئی زبان ایسی نہیں ہے جو دو زبانوں  کے میل جول سے وجود میں آئی ہو بلکہ دو زبانوں  کے میل سے تو اس برِ صغیر کیا دنیا میں کوئی زبان آج تک پیدا نہیں ہوئی ہے۔ ‘‘۲۲؂

                   اردو کا آغاز اور زبانوں  کے خاندان

    دنیا کی زبانوں کو ماہرینِ لسانیات نے ان کی لسانی خصوصیات کی بنا پر خاندانوں  میں تقسیم کیا ہے۔ وہ زبانیں  جو یکسانیت کی حامل ہوتی ہیں۔ انھیں ایک گروہ یا خاندان میں رکھا جاتا ہے۔ اسے زبانوں  کا خاندان(family of languages) کہتے ہیں۔ اردو کے آغاز اور ارتقا کے بارے میں  کوئی حکم لگانے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اردو کا تعلق زبانوں  کے کس خاندان سے ہے۔
     دنیا کی دیگر زبانوں  کی طرح اردو کو بھی اس کی لسانی مماثلتوں اور مشترک خصوصیات کی بنا پر ایک لسانی خاندان میں رکھا گیا ہے جس کا نام ہند یورپی (Indo-European) ہے۔ یہ زبانوں کا سب سے بڑا اور اہم ترین خاندان ہے اور برِ عظیم پاک و ہند، یورپ، برِ اعظم امریکہ، افریقہ کے جنوبی حصوں اور آسٹریلیا پر بھی محیط ہے۔ ۲۳؂ دنیا کی کئی بڑی زبانیں اسی خاندان میں شامل ہیں اور اس کی بہت سی شاخوں میں سے ایک اہم شاخ ہند ایرانی (Indo-Iranian) کہلاتی ہے۔ اسے اِنڈِک یا ہند آریائی بھی کہتے ہیں۔ اس کا ارتقا برِ عظیم پاک و ہند میں  ہوا۔ ۲۴؂ عام طور پر کہا جاتا ہے کہ آریا وسط ایشیا سے لگ بھگ پندرہ سو سال قبلِ مسیح میں  ترک وطن کر کے یہاں  آئے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زبان پر اثرات پڑتے گئے اور یہ ایرانی (اس سے مراد موجودہ فارسی نہیں  ہے) سے ہند آریائی سانچے میں ڈھل گئی۔ ۲۵ ؂ البتہ یہ بات ذہن میں  رکھنی چاہئے کہ آریاؤں کے اصل وطن اور ان کی ہندوستان آمد کے بارے میں اب جدید تحقیق کی روشنی میں کچھ اختلافات ہو گئے ہیں اور بالخصوص بعض بھارتی عالم اور تاریخ داں اس نظریے سے اختلاف کرنے لگے ہیں۔
    گیان چند جین کے مطابق آریاؤں  کی زبان کے ارتقا کی تین منزلیں  بتائی جاتی ہیں، جو یہ ہیں:
    ۱۔ قدیم ہند آریائی دور:
    یہ پندرہ سو سال قبلِ مسیح سے پانچ سو سال قبلِ مسیح تک تھا۔ اس دور میں قدیم ہند آریائی زبان تین مرحلوں سے گزری اور اس کی شکلیں ویدک سنسکرت، کلاسیکی سنسکرت اور پالی تھیں۔
    ۲۔ وسطی ہند آریائی دور:
    یہ دور پانچ سو سال قبلِ مسیح سے ایک ہزار عیسوی تک تھا۔ اس میں زبان نے ارتقا پاکر پراکرت کی شکل اختیار کی اور پھر اس کا ایک اور روپ بنا جسے اپ بھرنش کہتے ہیں۔
    ۳۔ جدید ہند آریائی دور:
    یہ دور ایک ہزار سا ل ِ عیسوی سے تا حال ہے۔ ۲۶؂
    ان ادوار اور ان میں  ہونے والی لسانی تبدیلیوں کی طویل تفصیلات ہیں۔ مثلاً یہ کہ مختلف علاقوں  میں مختلف پراکرتیں  بولی جاتی تھیں جن کے الگ نام تھے۔ پھر پراکرتوں  کا ارتقا ہوا اور انھوں نے اپ بھرنشوں کی شکل اختیار کی۔ اپ بھرنش بھی کئی طرح کی تھی۔ گویا پراکرت اور اپ بھرنش کسی ایک زبان کا نام نہیں۔ اس کے بعد اپ بھرنش کی جگہ مختلف بولیوں  نے لے لی۔ ان بولیوں  کے ناموں اور علاقوں اور ان کی صرفی و نحوی خصوصیات کی نشان دہی بھی کئی کتابوں میں کی جاچکی ہے۔ یہ ساری تفصیل گیان چند جین، مرزا خلیل احمد بیگ، شوکت سبزواری اور بعض دیگر ماہرین نے دی ہیں۔ ۲۷؂ ان سب کو یہاں  دہرانا مقصود نہیں  ہے۔ مختصراً یہ کہ اردو کی جڑیں تاریخ میں  بہت دور تک پیوست ہیں۔ اردو کی عمر محض چند سو سال نہیں اور نہ ہی یہ مغل دور میں  پیدا ہوئی ہے۔ اردو کا آغاز مغلیہ دور سے بہت پہلے ہو چکا تھا۔  بس اس کا نام اس وقت اردو نہیں کچھ اور تھا اور اس کی شکل بھی یقیناً موجودہ اردو سے بہت مختلف تھی۔ اتنی مختلف کہ قدیم اردو کے بعض نمونے دیکھ کر بعض لوگ کہہ اٹھتے ہیں کہ یہ اردو تو نہیں  ہے! یہ کون سی زبان ہے؟۔

                   اردو کا نام پہلے اردو نہیں  تھا

    اردو کا وجود بہت قدیم ہے لیکن ا س کا نام نیا ہے۔ اردوسے پہلے اس کے کئی نام تھے جو مختلف علاقوں اور مختلف زمانوں میں  مختلف تھے۔ مثلاً ہندوی، ہندی، دہلوی، گجری، دکنی اور ریختی۔ بعض مغربی دانش وروں  نے اسے اِنڈوستان (Indostan) کا نام دیا ( اسی لئے اس کا نام ہندوستانی بھی پڑ گیا) اور بعض نے اسے مُور (Moor) یعنی مسلمانوں کی زبان کہا۔ ۲۸؂ شمس الرحمٰن فاروقی یہ بات وزن رکھتی ہے:
    ’’ہماری زبان کے نام کے طور پر لفظ ’اردو‘ کا استعمال اٹھارھویں صدی عیسوی کے ربع آخرسے پہلے نہیں  ملتا۔ زبان کے نام کے طور پر اس لفظ (اردو) کی زندگی غالباً ’زبانِ اردوئے معلائے شاہجہاں  آباد‘ کی شکل میں شروع ہوئی اور اس سے مراد تھی’’شاہجہاں آباد کے شہرِ معلی / قلعۂ معلی/  دربار معلی کی زبان۔ ‘‘ایسا لگتا ہے کہ شروع شروع میں اس فقرے سے ہماری اردو زبان نہیں بلکہ فارسی مراد لی جاتی تھی۔ مرورِ ایام کے ساتھ یہ فقرہ مختصر ہو کر زبانِ اردوئے معلی، پھر زبانِ اردو اور پھر اردو رہ گیا۔ ‘‘۲۹؂
    شمس الرحمان فاروقی نے ایک اور اہم بات یہ بھی بتائی ہے کہ پہلے لفظ ’’اردو‘‘ سے دہلی کا شہر مراد لیا جاتا تھا۔ ۳۰؂ گویا کسی زبان کے نام کی بنیاد پر اس کی تاریخ اور آغاز و ارتقا کا فیصلہ کرنا نہایت گمراہ کن ہے۔

                   اردو کی ابتدا پراکرت سے ہوئی

    اردو کی ابتدا سے متعلق کئی نظریے ہیں لیکن ان نظریات پر تبصرے کایہ موقع نہیں اور ان پر تبصرے بھی بہت سی کتابوں  میں موجود ہیں۔ ۳۱؂ مختصراً یہ کہ اس بات پر تو سب متفق ہیں کہ اردو لشکری زبان نہیں  ہے اور یہ سنسکرت میں جڑیں  رکھتی ہے، پھر پراکرت اور اپ بھرنش کے مرحلوں سے گزری اور مختلف علاقوں میں مختلف بولیوں کی شکل میں سامنے آئی۔ البتہ اختلاف اس پر ہے کہ وہ کون سی پراکرت یا اپ بھرنش تھی جس سے ارتقا پاکر اردو آخر کار اردو بنی اور موجودہ شکل میں آئی۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ اردو نے غالباً شورسینی پراکرت سے ارتقا پایا ہے۔

                 اردو کا آغاز مغلوں  سے بہت پہلے ہو چکا تھا

    بعض تاریخی کتابوں میں ایسے کئی الفاظ، مرکبات، جملے اور مصرعے آئے ہیں جن سے یہ بات بخوبی ثابت ہو جاتی ہے کہ اردو (اس وقت اس کا نام ہندی یا ہندوی یا جو کچھ بھی تھا) مغلیہ دور سے قبل نہ صرف موجود تھی بلکہ اس کا استعمال عام بول چال میں بھی ہو رہا تھا۔ مثال کے طور پر ساتویں  صدی ہجری کے بزرگ حضرت فرید الدین گنج شکر ؒ (متوفیٰ ۶۶۴ھ) سے یہ جملہ منسوب ہے: ’’پونوں کا چاند بالا ہے۔ ‘‘۲ ۳؂ شاہانِ گجرات اردو میں بات چیت کرتے تھے اور محمود بیگڑا سے یہ جملہ منسوب ہے: ’’نیچی بیری سب کوئی جھورے۔ ‘‘۳۳؂ سلطان فیروز شاہ خلجی کے بعد ناصر الدین محمد شاہ نے مشرقی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کو دہلی سے نکالنے کا حکم دیا تاکہ سیاسی معاملات میں  مداخلت سے باز رہیں۔ جب ان میں  سے کچھ لوگوں نے خود کو دہلی کا اصلی باشندہ ظاہر کیا تو ان کی شناخت کے لئے ان سے لفظ ’’کھڑا کھڑی‘‘ بلوایا گیا (جو مشرقی ہند کے لوگ آسانی سے نہیں  بول سکتے تھے) اور جو نہ بول سکا اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ۳۴؂ پیرحسام الدین راشدی کا کہنا ہے کہ سندھ میں  بھی تغلق دور میں عام زبان اردو تھی اور اس کی سند میں انھوں  نے ایک واقعہ بیان کیا ہے۔ لکھتے ہیں کہ ۷۵۱ ھ میں سلطان محمد تغلق نے سندھ میں سومروں کے صدر مقام ٹھٹھہ (جس کو فارسی اور عربی میں  ’تتہ‘ لکھا جاتا تھا) پر فوج کشی کی لیکن اسی زمانے میں  بیمار ہو کر وفات پائی۔ دس برس بعد فیروز تغلق نے ٹھٹھے پر حملہ کیا لیکن اسے پیچھے ہٹنا پڑا۔ ’’تاریخ فیروز شاہی‘‘ کے مطابق اس پر ٹھٹھے والے بہت خوش ہوئے اور کہا ’’برکتِ شیخ پٹھا، ایک موا ایک ہٹا۔ ‘‘۳۵؂ کچھ نے اس لفظ کو نتھا، کچھ نے بھکا اور کچھ نے ہٹا پڑھا ہے۔ راشدی صاحب کا خیال تھا کہ یہ لفظ ہٹا یا نہٹا ہے۔ سید سلیمان ندوی نے اس جملے کو ’’برکتِ شیخ تھیا، اک موا اک تہا‘‘ لکھا ہے۔ ۳۶؂ راشدی صاحب نے لکھا ہے کہ شیخ حسین پتھا سندھ کے مشہور ولی ہیں اور ’’تحفۃ الکرام‘‘ میں  ان کی تاریخِ ولادت ۵۶۰ ھ اور وفات ۶۰۶ھ درج ہے نیز یہ کہ ان کا مزار آج بھی ٹھٹھہ شہر سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ ۳۷؂ راقم کا خیال ہے کہ صاحبِ مزار ’’پیر پٹھا‘‘ (ٹھ مشدد) کے نام سے بھی معروف ہیں اور ممکن ہے کہ قافیے کی رعایت سے یہ لفظ ’’نٹھا‘‘ (ٹھ مشدد) ہو جس کے معنی ہیں ’’بھاگا‘‘ یعنی یہ جملہ غالباً یوں ہو گا: برکتِ شیخ پٹھا، ایک موا ایک نٹھا۔‘‘
    مغل دور سے قبل جو فارسی لغات بر عظیم پاک و ہند میں  لکھی گئیں، ان میں فارسی الفاظ کے اردو مترادفات بھی دیے گئے ہیں  ہے۔ ۳۸؂ مغلیہ دور کی ابتدا میں بھی اردو کا چلن عام تھا۔ خود مغلیہ سلطنت کے بانی بابر کا ایک شعر اس کے ترکی دیوان کے ایک قلمی نسخے میں ایسا ہے جس میں تقریباً ڈیڑھ مصرع اردومیں اور بقیہ ترکی میں  ہے۔ ۳۹؂

                   اردو اور مسلمانوں  کی ہندوستان آمد

    یہ بات تو سبھی مانتے ہیں کہ اردو کی جدید صورت گری میں  فارسی، عربی اور مسلمانوں کی دوسری زبانوں کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ اردو میں عربی اور فارسی کے الفاظ کثیر تعداد میں  ہیں۔ اس کے علاوہ ترکی، پشتو اور بعض دیگر زبانوں کے الفاظ بھی اس کے ذخیرۂ الفاظ میں شامل ہیں۔ معروف ماہرِ لسانیات سنیتی کمار چٹرجی کی یہ بات بھی درست ہے کہ مسلمان ہندوستان میں نہ آتے تو اردو کی تشکیل میں چند صدیوں کی تاخیر ہو جاتی۔ ۴۰؂ ممکن ہے کہ اس کی موجودہ صورت بھی کچھ اور ہوتی لیکن اردو کے آغاز کا سلسلہ مسلمانوں  کی ہندوستان آمد سے جوڑنا تاریخی اور لسانی طور پر درست نہیں۔ اردو اس سے بھی پہلے وجود رکھتی تھی، گو اس کی شکل کچھ اور تھی۔
    یہ کہنا کہ گیارھویں صدی عیسوی میں (یعنی آج سے کوئی ایک ہزارسال قبل) مسلمانوں  کی آمد سے اردو کی صورت گری پر فرق پڑا ایک بات ہے لیکن یہ کہنا کہ اردو مسلمانوں  کی زبانوں اور مقامی زبانوں سے مل کر بنی ہے یا لشکری زبان ہے بالکل الگ بات اور سراسر غلط ہے۔